ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی :والمیکی ، شری رام اور کرشنا بھی گوشت خورتھے: وزیر ماہی گیر مدھوراج کا بیان

اُڈپی :والمیکی ، شری رام اور کرشنا بھی گوشت خورتھے: وزیر ماہی گیر مدھوراج کا بیان

Sun, 16 Oct 2016 19:34:24    S.O. News Service

اُڈپی :16/اکتوبر(ایس او نیوز) بھارت کی  قدیم کتابیں رامائن کو تحریر کرنے والے بیڈ طبقہ سے وابستہ والمیکی ، اکشھتریاسماج کے شری رام اور کرشنا گوشت خور تھے، یہ بات اُڈپی ضلع کے نگراں کار وزیراور ریاست کے وزیر برائے ماہی گیر ، یوتھ اور کھیل وزیرپرمود مدھوا راج نے کہی۔ 

اُڈپی ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، پسماندہ طبقات فلاح و بہبودی محکمہ جات اور پچھڑی ذات تنظیموں کے اشتراک سے آدی اُڈپی میں منعقدہ شری مہرشی والمیکی جینتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ موصوف وزیر نے کہاکہ ملک بھر میں غذائی روایت کو لے کر بحث جاری ہے ، جس کے لئے یہ فکر ضروری ہے ، اس تعلق سے بے شمار ماہرین ہیں ،اسی لئے میں ان سے درخواست کرتاہوں کہ  وہ سب اس کے متعلق بھی بحث کریں۔انہوں نے کہا کہ ذات پات نظام کے تحت نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے والمیکی رامائن جیسی مہان کتاب لکھی،ان کے مطابق کسی بھی میدان میں کارنامہ انجام دینے کے لئے ذات اہم نہیں ہے۔ مہابھارت لکھنے والے ویاس غیر شادی شدہ ماہی گیر کے بیٹے تھے، ان جیسے آج کے زمانے میں ہوتے تو ان کا بائیکاٹ کیا جاتا، ذات کے متعلق بات کرنے والے اور پوجا کرنے کا حق صرف ہمار ا کہنے والوں کو ہمارے پران اور ہماری تاریخ ان کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔

والمیکی کی شخصیت اور زندگی کے متعلق مقالہ پیش کرتے ہوئے موڈبیدرے آلواس کالج کےکنڑا لکچرر پروفیسر ڈاکٹر کرشنا راج کربا نے کہاکہ والمیکی اپنی شخصی بنیاد پر محنت کرتے ہوئے غیرمعمولی کارنامہ انجام دیا ہے ۔ نچلے طبقہ سے تعلق رکھتے ہوئے نچلی ذات کے لوگوں کی اصل طاقت دنیا کو دکھائی ہے ، اسی لئے کسی بھی شخص کی زندگی کو ذات کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہئے۔ پروگرام میں ایس ایس ایل سی امتحانات میں امتیازی نمبرات سے کامیاب پسماندہ طبقات کے طلبا کو اور سادگی سے شادی کرنے والے جوڑے کو معاشی امداد اور مختلف مستفیدین کو سہولیات کی تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی کے طورپر ضلع پنچایت نائب صدر شیلا کے شٹی ، سی ای اؤ پریانکا میری فرانسس، اُڈپی تعلقہ پنچایت صدر نلنی پردیپ راؤ ، اپر ڈی سی انورادھا ، تحصیلدار مہیش چندر موجود تھے۔ ہریش گاؤنکر نے استقبال کیا۔ وشوناتھ نے شکریہ اداکیا۔ دیانند نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: